5 نومبر، 2025، 6:11 PM

عراقچی کا چینی ہم منصب سے رابطہ، عالمی فورمز پر مشترکہ محاذ بنانے پر اتفاق

عراقچی کا چینی ہم منصب سے رابطہ، عالمی فورمز پر مشترکہ محاذ بنانے پر اتفاق

ایرانی وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف چینی موقف کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسنیپ بیک میکانزم کو غیر قانونی قرار دینے پر چین کے اصولی اور ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہا۔

گفتگو کے دوران عراقچی نے چین، ایران اور روس کے درمیان اقوام متحدہ میں امریکی یکطرفہ اقدامات کے خلاف تعمیری تعاون کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ اس مؤقف کو غیر وابستہ تحریک کے 121 رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے صہیونی حکومت کی اشتعال انگیزی اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگی جنون اور تسلط پسندانہ رویے کے خلاف واضح اور مؤثر موقف اپنائے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں قریبی مشاورت اور رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چین اسلامی جمہوری ایران کے جائز جوہری حقوق کے تحفظ میں اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت طے پانے والے معاہدوں کو جلد عملی شکل دینے کی امید ظاہر کی اور دوطرفہ تعاون کو نئے مرحلے میں داخل کرنے پر اتفاق کیا۔

News ID 1936320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha